بیجنگ: چین میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 49 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 39 مقامی لوگوں کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں اور بیرون ملک سے
واپس لوٹے 10مہاجر متاثرہیں۔
ہیلتھ افسران نے پیر کو یہ اطلاع فراہم کی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنی باقاعدہ رپورٹ میں بتایا کہ اتوار کو مقامی لوگوں کے رابطے میں آنے
سے 39 متاثرہ افراد میں سے 36 کا تعلق بیجنگ اور تین کا صوبہ ہوبی سے ہے۔
کمیشن کے مطابق متاثرہ افراد میں سے کسی کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS