نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19 ) سے دنیا بھر میں اب تک 78.99 لاکھ افراد کو متاثرہوئے ہیں، جبکہ 4.33 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک 78،99،547 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،33،019 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے مطابق امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11،502 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،32،424 ہوگئی ہے۔ اس دوران 325 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 9520 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،53،106 ایکٹو کیسز ہیں ، جبکہ اب تک 1،69،798 افراد اس وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زائد متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 20،94،058 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 1،15،732 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 8،67،624 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 43،332 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیابھر میں کورونا کی وجہ سے 78.99 لاکھ افراد متاثر ہوئے ، 4.33 لاکھ ہلاکتیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS