قطر میں کورونا کے 1186 نئے کیسز ، مجموعی متاثرین کی تعداد 79602 پہنچی

    0

    دوحہ: قطر کی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 1186 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 79602  پہنچ گئی ہے۔ اس دوران وزارت نے بیان جاری کر کے بتایا کہ 1646 مریض اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اس سے مریضوں کی صحت یابی میں اضافہ ہو کرصحت یاب ہونے والوں کی تعداد 56898 ہو گئی ہے، جبکہ تین مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز احتیاطی تدابیر اور  سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بڑھے ہیں۔ قطر میں اب تک 290714 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS