ہماچل پردیش کے ضلع سولان میں کووڈ-19کے ایک ہی دن میں 19 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ان معاملات میں، ایک دن میں بہت سارے معاملات سامنے آنے کی وجہ سے محکمہ صحت میں ہلچل کا ماحول ہے۔
تازہ ترین معاملات میں جو معاملے درج ہوئے ہیں ان میں سے زیادہ تر لوگ قرنطینہ نہیں تھے، جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر این کے گپتا نے تصدیق کی ہے کہ انیس افراد میں انفکشن پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صبح کے وقت 20 افراد کو ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ آچکی ہے ، جس میں 19 متاثرہ پائے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ سولن میں 19 معاملے درج ہونے کے بعد ایکٹو کیسز بڑھ کر 30 ہو گئے ہیں۔ جبکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 59 ہوگئی ہے۔