چلی میں کورونا وائرس کے 174293 کیسز ، 3323 ہلاکتیں

    0

    سینٹیاگو: چلی میں اب تک کورونا وائرس کے 174293  کیسز سامنے آئے ہیں اور یہاں 3323 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے اس سسلسلے میں اطلاع فراہم کی۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6938 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ​​مزید 222 مریض ہلاک ہو گئے۔ اس وقت 1465 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، جن میں سے 399 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ چلی کے وزیر صحت نے گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS