محکمہ مویشی پروری میں فرضی ٹینڈر کے ذریعہ کروڑوں کا گھپلہ کرنے والے چار ملزم گرفتار

0

لکھنؤ :اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مویشی پروری محکمہ میں فرضی ٹینڈر کے ذریعہ دھوکہ دہی کرنے والے ایک شخص سے نو کروڑ 72 لاکھ کا گھپلہ کرنے والے گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے محکمہ کے وزیر کے نجی سکریٹری سمیت چار جعل سازوں کو آج لکھنؤ سے گرفتار کرلیا۔ ایس ٹی ایف کے انچارج سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ وشال وکرم سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایاکہ مدھیہ پردیش کے اندور مویشی پروری کے محکمہ کے درخواست گزار منجیت سنگھ بھاٹیا عرف رنکو  کے ساتھ ٹینڈر کے ذریعہ سے دھوکہ دہی کرکے 9 کروڑ 72   لاکھ کا گھپلہ کرنے کے سلسلے میں ایس ٹی ایف کے ذریعہ جانچ کی جارہی تھی۔
جانچ کے دوران ایس ٹی ایف کو پتہ چلا کہ  محکمہ مویشی پروری کے اسمبلی سیکرٹریٹ واقع سرکاری دفتر میں کچھ سرکاری ملازمین اور ان کے اتحادیوں کے ذریعہ اپنے عہدے اور سرکاری دفتر اور وسائل کا غلط استعمال کرکے مالی فائدہ حاصل کیا جارہا ہے۔ 
پوچھ گچھ کے بعد ملزم آشیش رائے،رجنیش دکشت، دھیرج کمار نے اپنا جرم تسلیم کرنے اور ان کے خلاف موصول ثبوتوں کی بنیاد پر ایس ٹی ایف اور لکھنؤ پولس نے آج گرفتار کرلیا اور چوتھے ملزم اے کے راجیو  کو اس کے نہرو انکلیو واقع گھر سے گرفتار کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS