فرخ آباد اور مظفرنگر میں تھم نہیں رہا  کورونا کا انفیکشن

0

مظفرنگر:اترپردیش کے مظفر نگر میں کوورناانفیکشن نہیں تھم رہا ہے اور 16 نئے معاملے سامنے آنے کے بعدسے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 98 ہو گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق آج 149 جانچ رپورٹ میں 16 پوزییٹو ملے ہیں۔ ان میں میں سے 10 کوال، دو رامپوری اور بھرتیا کالونی، لددھاوالا، منصورپوراور کھالاپار کا ایک ایک متاثرہ شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے فی الحال 76 لوگ مختلف اداروں میں کوربنٹن کئے گئے جب کہ 6756 لوگو کو ہوم کورنٹن کر کے رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کل 98  کورونا نا فعال ہے جب کہ علاج کے بعد 76 متاثرہ ٹھیک ہوکر گھر بھیج دیئے گئے ہیں۔
 فرخ  آباد  میں  10 اور کورونا پازیٹیو ملنے سے ضلع میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر  71 ہوگئی  ہے۔
سرکاری  ذرائع  نے اتوار کو  یہاں یہ اطلاع دی۔  انہوں نے بتایا کہ آج موصول جانچ رپورٹ میں دس اور لوگوں کے کورونا  سےمتاثر ہونے کی  تصدیق ہوئی ہے۔
 متاثروں کو  کووڈ۔19 ایل۔1کمیونٹی ہیلتھ سینٹر برون اور کچھ کو قنوج ضلع کے تروا میڈیکل علاج کے لئے  بھیجا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS