ایٹا: اترپردیش کے ایٹا کے مالون علاقے میں اتوار کو کچھ لوگوں نے زمین سے متعلق تنازعہ کے سلسلے میں ایک نوجوان کو قتل کردیا اور
تین دیگر لوگوں کو زخمی کردیا۔
ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ سنجے کمار نے بتایا کہ دلپور گاؤں میں دو فریقوں کے درمیان زمینی تنازعہ کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا۔ تنازع بڑھنے پر ایک فریق کے
لوگوں نے دوسرے فریق کے لوگوں پر حملہ کردیا۔ اس واقعہ میں وجیندرکو پھاوڑے سے حملہ کرکے قتل کردیا جبکہ جتیندر، پنکی اور کسونا کو زخمی کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ سنگین حالت میں کسونا کو آگرہ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے جبکہ دو کو مقامی اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ پولس ملزموں کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS