سیول: جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس(کووڈ19) کے 34 نئے معاملے درج کئے گئے
ہیں اوراس کے ساتھ ہی یہاں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 12085 ہوگئی ہے۔
جنوبی کوریا کے وبائی کنٹرول اور روک تھام مرکز نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ مرکز نے بتایا کہ پچھلےدو ہفتے سے ملک میں اس انفیکشن
کے روزانہ آنے والے معاملوں میں 30 سے 60 کے درمیان اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں ہفتے کو اس جان لیوا وائرس کے 49 نئے
معاملے درج کئے گئے تھے اور متاثرین کی تعداد 12051 تھی۔ اس میں 277 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 10691 لوگ اس وبا
سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
مرکز کے مطابق ملک میں اتوار کی نیم شب تک اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ وہیں ملک میں اب تک
10718 لوگ اس وبا سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں،جو کُل متاثرین کا 88.7 فیصد ہے۔