ہانگ جھاؤ: چین کے جھے جیانگ صوبے میں ہفتے کے روز ایک قومی شاہراہ پر تیل کے ٹینکر میں دھماکہ ہونے سے
اب تک 19 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ اس حادثے میں زخمیوں کی تعداد بڑگھ کر 166 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے یہ
اطلاع دی۔
افسران نے کہا کہ یہ حادثہ ہفتے کی شام چار بجکر 46 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب جھے جیانگ صوبے میں شین یانگ ہائی کو
ایکسپریس وے کے نزدیک ایک تیل کے ٹینکر میں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے سبب آس پاس موجود رہائشی عمارتوں اور فیکٹریوں کو بھی
زبردست نقصان ہوا ہے۔
پبلک سیفٹی اور ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارتوں نے بچاؤ اور راحت کاموں کے لئے اپنی ٹیم کو جھے جیانگ روانہ کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS