پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کورونا 

    0

    اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کورونا  وائرس سے  متاثر پایا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم کے بیٹے قاسم گیلانی نے ہفتہ کے روز اپنے والد کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا  وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
     گیلانی کے بیٹے نے ٹویٹ کیا کہ ان کے والد کورونا وائرس متاثر ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو مورد الزام ٹھہرایا۔ طنزیہ لہجے میں لکھا کہ "عمران خان کی حکومت اور بیورو کا شکریہ۔ آپ میرے والد کی جان کو خطرے میں ڈالنے میں کامیاب ہوگئے"۔
    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم بدعنوانی کے ایک  معاملےمیں جمعرات کو راولپنڈی میں  قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہوئے تھے۔مسٹر گیلانی نے جج سے درخواست کی تھی کہ چونکہ بہت سے  عوامی نمائندے کورونا مثبت  پائے گئے ہیں۔  اس  لیے انہیں  ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے سے  چھوٹ دی جائے۔
    پیر کو سابق وزیراعظم شاہد  خاقان  عباسی اور ریلوے کے  وزیر شیخ رشید کورونا  وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔واضح  رہے کہ  پاکستان میں  کورونا  سے  متاثروں کی تعداد 1,32,405 ہوگئی  ہے اور  2551  لوگوں کی  موت ہوچکی  ہے جبکہ  پچاس  ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے  ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS