ترکی نے لبیا میں سیاسی حل کی حمایت کی

    0

    انقرہ : ترکی لیبیا کے بحران کے حل کے پیش نظر سیاسی حمایت  کرنے کے حق میں ہے۔ترکی کے صدر دفتر کے ترجمان ابراہیم قالین نے یہ  اطلاع دی۔ برلن کے دورے سے واپس آئے لوٹےقالین نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا ’’ لیبیا کے بحران کا حل فوج کے بجائے ’سیاسی‘ہونا چاہئے اور ترکی اس مسئلے کی سیاسی حمایت کرتا ہے‘‘۔ 
    انہوں نے  انقرہ  کا لیبیا کی اقوام متحدہ سے منظور شدہ حکومت کے قومی معاہدے کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔قالین نے کہا کہ ترکی لیبیا میں جنگ بندی کی کوشش کرنے والی کسی  بھی پہل کو کمزور نہیں کرے گا لیکن یہ دیکھنا ضروری ہے کہ یہ پہل کہاں سے  ہوتی ہے اور اس کا ’مقصد‘کیا ہے۔
    مزید کہا کہ لیبیا میں عدم استحکام نیٹو اور یورپ کی سلامتی کو متاثر کرے گا ۔لیبیا 2011 میں سابق رہنما معمر قذافی کے بے دخل ہونے اور ان کے قتل کے بعد سے خانہ جنگی  کا شکار ہو  گیا ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS