ممبئی :کرافورڈ مارکیٹ میں جمعرات کی شام آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا ۔ملی رپورٹ کے مطابق حادثہ کی اطلاع ملتے ہی 6 فائر انجن موقع پرپہنچے۔ اندرا ڈاکس ،مانڈوی اور بائیکلہ فائر بریگیڈ اسٹیشن سے فائر فائٹرز موقع پر پہنچے۔آگ میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا۔ نیز ،ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مہاتماپھلے مارکیٹ میں شام سواچھ بجے اچانک آگ لگنے سے وہاں موجود عوام میں سراسیمگی پھیل گئی۔فائر چیف آفیسر پربت رہنگڈیل نے اس حادثے کے بارے میں بتایاکہ فائر انجن کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیاہے ۔انھوں نے کہاکہ کچھ دکانوں میں آگ لگی جس میں سے دودکانوں کوزیادہ نقصان پہنچا۔۔عینی شاہدین کے مطابق کرافورڈ مارکیٹ میں جہاں پھلوں کاذخیرہ کیاجاتاہے وہاں بڑی مقدار میں گھاس رکھی ہوتی ہے چونکہ آم کاسیزن ہے اس لئے بھی ہرجگہ گھاس کے گٹھے رکھے ہوئے تھے ۔وہاں کے پھل فروش وہیں بیٹھ کربیٹری سگریٹ پیاکرتے ہیں عین ممکن ہے کہ کسی کے جلتی بیڑی سگریٹ پھینکنے کی وجہ سے گھاس نے آگ پکڑلی ہو۔اس آتشزدگی میں چاردکانوں کو نقصان پہنچاہے جس میں دوگالے پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آگئے ۔فی احال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
اور اس حادثے کی تفتیش جاری ہے ۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار پوری طرح بند ہے صرف صبح ۷بجے سے 10بجے تک مارکیٹ کھلی رہتی ہے ۔10بجتے ہی میونسپل عملہ مارکیٹ کوبندکرادیتاہے ۔اگر عام دنوں میں یہ آتشزدگی ہوئی ہوتی توبڑے پیمانے پرنقصان ہوتا۔
کرفورڈ مارکیٹ میں آتشزدگی ،دودُکانیں خاکستر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS