اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کورونا وائرس کووڈ 19 کے 41 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ، یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 3922 ہوگئی ہے اور دو ہلاکتوں کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 163 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2618 مریض صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر چلے گئے ہیں۔ اس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 1141 ہو گئی ہے۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر ایم پی شرما نے گزشتہ رات جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ مجموعی 3107 نمونوں کی جانچ میں صرف 41 افراد متاثر پائے گئے جبکہ 1028 نئے نمونے جانچ کے لئے موصول ہوئے۔
ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک 51 سالہ خاتون اور 83 سالہ فرد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 163 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 27 متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر 2618 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1141 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سرکاری قرنطینہ مراکز سے 12 افراد کو صحت یاب پائے جانے پرچھٹی دیے جانے کے بعد اب تک مجموعی 4045 مشتبہ افراد کو چھٹی دی جا چکی ہے۔
اندور ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد3922 ، 163 ہلاکتیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS