لاک ڈاؤن میں ڈیجیٹل طریقے سے رینو کا صد سالہ یوم پیدائش

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر ہوئے لاک ڈاؤن میں ہندی کے معروف مصنف اور مجاہد آزادی فنیشوار ناتھ رینو کے صد سالہ یوم پیدائش پر کسی تقریب کا انعقاد نہ کئے جانے کی وجہ سے اب انہیں ڈیجیٹل طریقے سے یاد کیا جارہا ہے اور ان کی یادگار پر آن لائن پروگرام ہور ہے ہیں۔ 
بہار میں فاربس گنج کے اوراہی ہنگنا گاؤں میں چار مارچ 1921 کو پیدا ہوئے رینو کے صد سالہ برس کی شروعات اس برس چار مارچ سے ہوئی تھی اور ان کے صد سالہ یوم پیدائش قومی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے سبب ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔ یہاں تک کہ ادب، رسالوں کی اشاعت بھی بند ہوگئی اور اب صرف ڈیجیٹل ذریعہ ہی رینو کا یوم پیدائش کا واحد متبادلہ رہ گیا ہے۔ 
ایسے میں ہندی کے ادیبوں نے فیس بک پر رینو جی کا صد سالہ یوم پیدائش منانے کا ایک نیا طریقہ شروع کیا ہے، جس کے تحت ان کی تخلیقات کو پڑھا جارہا ہے، ان پر آن لائن مضامین لکھے جا رہے ہیں اور ان پر تبادلہ خیال اور انٹرویو وغیرہ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ 
اتنا ہی نہیں ان کی کئی کہانیوں پر لوگوں نے ویڈیو بنائیں ہیں اور ان کی تخلیقات کا آڈیو اور ویڈیو بھی تیار کیا ہے۔ 65 مصنفین نے مل کر ان کے ناول میلا آنچل کو ڈیجیٹل طریقے پر پیش کیا۔ دلی یونیورسٹی کے کملا نہرو کالج نے رینو جی پر ویبینار کئے جس میں پروفیسر نتیہ نند تیواری، پروفیسر گوپیشور سنگھ وغیرہ نے حصہ لیا۔ اسی طرح کشوری رمن کالج، متھرا، ورندا ون ادب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ورندا ون اور کے ایم اگرول کالج، کلیان (مہاراشٹر) نے مل کر قومی ویبینار کئے جس میں ملک کے اساتذہ نے شرکت کی اور کئی ہزار لوگوں نے اسے دیکھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS