نیمچ :مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں تین نئے کورونا متاثر ہونے کے بعد ،ان کی تعداد بڑھ کر 359 ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ رات 152 نمونے رپورٹ ہوئے جن میں سے 3 افراد کورونا سے متاثرہوئے ہیں۔ان میں سے ایک کا تعلق جاود سے اور ایک امید پورہ سے ہے۔ ضلع میں کورونا مثبت کی تعداد بڑھ کر 359 ہوگئی ہے۔ان میں سے 249 جاود اور 33 افراد امیدپورہ سے ہیں۔ضلع میں کورونا سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔ اب تک 233 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
اسی طرح شمالی ڈیویژن کے ضلع شیوپوری میں بھی تین نئے کورونا متاثرین ملنے کے بعد ان کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔کورونا متاثرہ مریضوں میں سے دو بینک ملازم ہیں،جو شیوپوری ضلع کے سب ڈیویژنل ہیڈکوارٹر کریرا کی شاخ میں تعینات تھے اور ایک مریض شیوپوری شہر سے لگے ہوئے چٹورا گاؤں کا ہے۔چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر کے دفتر سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ شیوپوری میں 22 مریضوں میں سے 11 افراد کورونا سے آزاد ہوکر لوٹ چکے ہیں ۔باقی کا علاج چل رہا ہے۔
نیمچ اورشیوپوری ضلع میں کورونانئے معاملے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS