احمدآباد: گجرات میں احمدآباد شہر کی یونیورسٹی علاقے میں کووِڈ کیئر سینٹر سے مزید ایک کورونا پوزیٹیو مریض فرار ہو گیا۔
پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ سمرس ہاسٹل میں بنے کووڈ کیئر سینٹر سے مزید ایک مریض منگل کی دیر رات فرار ہو گیا۔ معاملہ درج کرکے اس کی تلاش جاری ہے۔ فرار شخص کو اس کے گھر اور رشہ داروں کے یہاں ڈھونڈا گیا لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ مریض کے فرار ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
اسی طرح 29 مئی کو بھی ایک کورونا پوزیٹیو مریض اسی کووِڈ کیئر سینٹر سے فرار ہو گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر احمدآباد میں گذشتہ شام تک 14952 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور اس وائرس سے 1066 اموات درج کی جا چکی ہیں۔
کووِڈ کیئر سینٹر سے مزید ایک کورونا پوزیٹیو فرار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS