نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتراکھنڈ حکومت کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیدارناتھ دھام ترقیاتی اور تعمیر نو منصوبے کے کام کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم مودی نے کیدارناتھ دھام کے تعمیر نو پر اپنا نقطہ نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو کیدارناتھ اور بدری ناتھ جیسے مقدس مقامات کی ترقی اس طرح کرنا چاہئے کہ یہ مستقبل کی کسوٹی پر کھرا اترے اور ساتھ ہی اس ماحول اور آس پاس کے قدرتی چیزوں کو نقصان نہ پہنچے۔
وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ موجودہ صورت حال کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور سیاحوں اور یاتریوں کی کم تعداد کے پیش نظر اس وقت کا استعمال تمام زیر التواء کاموں کو پورا کرنے کے لئے کیا جانا چاہئے۔ کام کے دوران سماجی فاصلے کے اصول کی سختی سے نافذ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے رام بن سے لے کر کیدارناتھ تک دیگر وراثت اور مذہبی مقامات کی ترقی کے بارے میں بھی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام کیدارناتھ منصوبے سے مختلف کئے جانے چاہئے۔ میٹنگ میں برہم کمل واٹیکا اور ایک میوزیم کے ترقیاتی کام کی صورت حال کے سلسلے میں بھی بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر راوت اور دیگر سینئر حکام نے بھی حصہ لیا۔