شاجاپور:کنویں کی مٹی دھسنے سے چار مزدوروں کی موت

    0

    شاجاپور:مدھیہ پردیش کے شاجاپورضلع کے بیجاناکھیڑی گاؤں میں تقریباً 16گھنٹے چلی تلاشی مہم اخیر کار صبح 10:15 مبلے میں دبھے چاروں مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی۔ تلاشی مہم میں ایس ڈی ای آر ایف ہوم گارڈ، محکمہ صحت کی ٹیم موقع پر موجود رہی۔ 16گھنٹے کھدائی کرنے کے بعد جب بچائو ٹیم مزدوروں تک پہنچی تو ان کی موت ہوچکی تھی۔ زیرتعمیر کنویں کی مٹی دھسنے کی وجہ سے چار مزدوروں کی موت ہوگئی۔سبھی کی لاشیں آج ملبے سے نکالی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں تین خواتین اورایک نوجوان شامل ہے۔ہلاک شدگان کی شناخت کنوبائی،بھوری بائی،لیلابائی اوررام لال کے طورپر ہوئی ہے۔
    ضلع ہیڈکوارٹر سے 40 کلومیٹر دورموہن بڑودیا ڈولپمنٹ بلاک کے تحت آنے والے تیجناکھیڑی گاؤں میں ایک کنویں کی تعمیرکا کام چل رہاتھا۔۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس حادثے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ہلاک شدگان کے تئیں خراج عقیدت پیش کیاہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS