نئی دہلی: کورونا وبا کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے آپریشن سمندر سیتو چلانے والی بحریہ
ابھی ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لا رہی ہے اور اس کے لئے بحریہ جہاز شاردل بندر عباس بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔
بحریہ نے یہ مہم گزشتہ 8 مئی کو شروع کی تھی اور اس کے تحت وہ اب تک 2874 شہریوں کو مالدیپ اور سری لنکا سے وطن لا چکی ہیں۔ ان شہریوں کو بحریہ
کے بحری جہاز مگر اور جلاشو میں واپس لایا گیا ہے۔
سمندر سیتو کے اگلے مرحلے میں شاردل ایران کے بندر عباس بندرگاہ سے ہندوستانی شہریوں کو لیکر گجرات کے پور بندر کے لئے روانہ ہوگا۔ ہندوستانی سفارت
خانے وہاں پھنسے ہوئے شہریوں کی فہرست تیار کررہا ہے۔ طبی جانچ کے بعد ان لوگوں کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔
آئی این ایس شاردل پر کورونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے بنائے رکھنے کے معیار پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے جہاز کو خاص طور سے تیار کیا گیا
ہے۔ مہم کے لئے اضافی طبی عملے، ڈاکٹروں، حفظان صحت کے ماہر، غذائیت، میڈیکل اسٹور، راشن، ذاتی حفاظتی سامان، فیس ماسک، زندگی بچانے والے گیئر سمیت
دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضروری اشیاء میں مجاز طبی لباس کے علاوہ،کووڈ -19 سے نمٹنے کے لئے مخصوص طبی سازوسامان سمیت کووڈ -19 بحران کے
دوران ہندوستانی بحریہ کی طرف سے تیار کئے گئے جدید مصنوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بحریہ کاجہاز ایران سے ہندوستانیوں کو وطن واپس لائے گا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS