جلگاؤں: مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر 89 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثریں کی
تعداد بڑھ کر 1109 ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ ضلع میں گزشتہ بارہ گھنٹوں میں کووڈ کے انفیکشن سے تین سینئر شہریوں کی موت ہوگئی۔ یہاں سرکاری میڈیکل کالج
اوراسپتال (جی ایم ایس ایچ) میں ان کا علاج جاری تھا۔ ضلع میں گزشتہ دو دنوں میں کورونا انفیکشن سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
کورونا مرض سے متاثروں میں بھساول میں اٹھارہ، املنیرمیں سولہ، جلگاؤں میں تیرہ، بھڈگاؤں، دھارگاؤں اور ایرنڈول میں چار۔چار، چوپڑا، جامنیر، چالیس گاؤں،
مکتئی نگر میں تین۔تین۔ پرول میں دو اور بوڈواڈ میں ایک مریض ہیں۔
جلگاؤں میں ابھی تک کورونا سے متاثروں کے 1,109معاملے سامنے آچکے ہیں جن میں سے 530 ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ 122 مریضوں کی کورونا کی وجہ
سے موت ہو چکی ہے۔
جلگاؤں میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 1100 سے زیادہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS