یو اے ای میں ہندستانی ڈاکٹر کی کورونا سے موت

    0

    ابوظہبی: ہندستانی ڈاکٹر سدھیر رام بھاؤ واشمکر کی العین میں واقع ایک  اسپتال میں کورونا وائرس سے  موت ہوگئی۔ مہاراشٹر کے رہنے والے 61 سالہ ڈاکٹر واشمکر کی ہفتہ کے روز العین کے ایک اسپتال میں موت ہوگئی ۔وہ وی پی ایس ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کے العین میں برجیل رائل اسپتال سے منسلک تھے۔ اسپتال نے اتوار کے روز بیان جاری کرکے ڈاکٹر واشمکر کی  کورونا انفیکشن سے موت ہوجانے کی تصدیق کی ہے۔ڈاکٹر واشمکر العین میں کووڈ ۔19 مریضوں کا علاج کرنے کے دوران اس وائرس کی زدمیں آگئے۔انہیں گزشتہ نومئی کو جانچ رپورٹ میں کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق کے بعد 11 مئی  کو العین اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ العین میں وی پی ایس کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون مینن نے ڈاکٹر واشمکر کی موت پرافسوس  کرتے ہوئے اسے انسٹی ٹیوٹ کے لئے ایک عظیم نقصان بتایا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS