ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری، 24گھنٹوں میں9971 نئے معاملے درج

0

نئی دہلی: کورونا وائرس کے معاملوں میں دن بدن اضافے کی وجہ سے ہندوستان گذشتہ 48 گھنٹوں میں دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں دو پائیدان اوپر پانچویں مقام پرآگیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 9971معاملے درج ہوئے ہیں۔اب ملک میں کورونا وائرس کےمتاثرین کی مجموعی تعداد 2.47 لاکھ ہوگئی ہے۔
متاثرین کے معاملے میں ہندوستان اسپین کو پیچھے چھوڑ کردنیا بھرمیں پانچویں نمبر پرآگیا ہے۔ ہندوستان میں جہاں246628 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں وہیں اسپین میں 2،41،310 افراد کورونا متاثرین ہیں ، حالانکہ اسپین میں ہلاک شدگان کی تعداد تین گنا زیادہ ہے جبکہ ہندوستان میں اب تک 6929 افرادکی موت ہوچکی ہے۔
خیال رہے اسپین میں ابتک 27،135 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس کے کل 19858 معاملے درج ہوئے ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9971 نئے معاملوں سے متاثرین کی تعداد 246628 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران اموات کی تعداد 287 سے بڑھ کر 6929 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے 120406 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 119293 افراد اس وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے، جہاں 1،919،430 افراد اس وبا کا شکار اور اب تک 1،09،791 افراد اس وبا کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد برازیل (6.77 لاکھ) ، روس (4.59 لاکھ) ، برطانیہ (2.85 لاکھ) اور ہندوستان (2.47 لاکھ) ہیں۔ اسپین کے بعد اٹلی وہ ملک ہے جہاں اس وبا کی وجہ سے 33.85 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 234801 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS