پٹنہ: بہارکےاکیس مختلف اضلاع میں 147 لوگوں کو کوروناوائرس سے متاثر پائےجانے کے بعد ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4745 ہوگئی ہے ۔ہفتہ کی سہ پہرکو محکمہ صحت کے بیان کے مطابق جمعہ کی دیررات کی جانچ رپورٹ میں ضلع سپول سے سب سے زیادہ 17 افراد کورونا انفیکشن سے متاثر پائے گئے ہيں۔وہیں مدھوبانی میں 16،پورنیہ میں 15،مغربی چمپارن میں 12،سارن اور سمستی پورمیں 10،بھاگلپورمیں 9 اورمشرقی چمپارن اور کشن گنج میں آٹھ نئےمعاملے پائے گئے۔
سیوان میں سات،ویشالی اوردربھنگہ میں پانچ،کیمور،بھوج پوراورارریہ میں چار،شیوہر،پٹنہ اوربکسرمیں تین،ارول میں دو اورگیا وجہان آباد میں ایک معاملے سمیت مجموعی طور پر 147 افراد کورونا کے شکارہوئے ہیں۔متاثرہ افراد میں 14 خواتین بھی شامل ہیں۔اس طرح بہارمیں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4745 ہوگئی ۔ زیادہ ترمتاثرہ افراد دیگر ریاستوں سے آئےتھے،جنہیں بلاک سطح کے قرنطینہ مراکزمیں رکھا گیا تھا اوروہیں سے ان کانمونہ جانچ کے لئے ارسال کیا گیا تھا۔متاثرہ لوگوں کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ گھرپرقرنطینہ میں رہنے والے باہر سے آئے ہوئے لوگوں کا گھرگھر سروے کیا جارہا ہے۔اب تک 5 لاکھ 17 ہزار افراد کا سروے کیا جاچکا ہے۔ ان میں سے 211 افراد کو بخار،کھانسی یا سانس لینے کی شکایت ہے۔
بہارمیں کورونا کے147نئے مریض
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS