ممبئی: اپنی کھٹی میٹھی فلموں کے ذریعہ سنیما شائقین کے دلوں پر نہ مٹنے والی چھاپ چھوڑنے والے معروف فلم ساز باسو چٹرجی کے انتقال پر
بالی ووڈ کے ستاروں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
رومانٹک اور گدگداتی فلمیں بنانے والے مشہور ڈائرکٹر باسو چٹرجی کے انتقال کے بعد پورے بالی ووڈ میں دکھ کا ماحول ہے۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے
ٹوئٹ کرکے لکھا کہ باسو چٹرجی کے انتقال پر میری تعزیت اور ہمدردی۔ ایک پرسکون، نرم گو، نرم مزاج انسان۔ ان کی فلمیں وسطی ہندستان کی عکاسی کرتی تھیں۔ ان
کے ساتھ میں نے منزل میں کام کیا تھا۔ بہت دکھ ہورہا ہے۔ اس ماحول میں ان کا گانا رم جھم گرے ساون یاد آتا تھا۔
باسوچٹرجی کے انتقال کی خبر سے شبانہ کافی دکھی ہیں۔ اپنا دکھ ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اندر سے کافی دکھی ہوں، باسو چٹرجی کے انتقال کی خبر سے۔
متعدد فلمیں دینے والے فلم ساز۔ میں خوش نصیب تھی کہ ان کے ساتھ تین پیاری فلمیں ’سوامی، اپنے پرائے اور جینا یہاں‘کی ہیں۔ تمام زندگی سے بھر کردار۔
دیویہ دتہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہے بھگوان، ریسٹ ان پیس باسو چٹرجی، شکریہ، ان مسکراہٹوں اور فلموں کے لئے جو ہمیں ہمیشہ اچھا محسوس کراتی تھیں….اور
اس سمپلسٹی کے لئے بھی۔ شکریہ فلمومیں کھٹا میٹھا فلیور ڈالنے کے لئے۔ آپ بہت یاد آئیں گے دادا۔
باسو چٹرجی کے انتقال پر بالی ووڈ ستاروں نے دکھ کا اظہار کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS