طرابلس: اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومتی دستوں (جی این اے) نے لیبیا میں پھر سے دارالحکومت طرابلس کے جنوب مشرق میں واقع دو اضلاع
عین زارہ اور وادی الربیعہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جی این اے آرمی کے ترجمان محمد کانونو نے کہا کہ جی این اے فورس نے حریف لیبیا نیشنل آرمی (ایل این اے) سے طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قبضہ
چھین کر اس پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
جی این اے کے وولکینو آف ریج مشن کے پریس کوآرڈنیٹر نے ٹویٹر پر لکھا کہ، "ہماری بہادر افواج نے ایل این اے فیلڈ مارشل خلیفہ حفتار کی افواج کو عین زارا اور
وادی الربیعہ اضلاع سے کھدیڑ دیا ہے اور ان کی مکمل آزادی کا اعلان کیا ہے"۔
لیبیا میں امن معاہدے پر پہنچنے کے لئے عالمی برادری کی کوششوں کے باوجود جی این اے اور ایل این اے کے مابین لڑائی جاری ہے۔ ایل این اے جنوبی اور مشرقی
لیبیا کے وسیع علاقوں پر کنٹرول کیا ہوا ہے، جبکہ دارالحکومت طرابلس سمیت ملک کے مغربی حصے جی این اے کے کنٹرول میں ہيں۔