نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملازمین کو لاک ڈاؤن کی مدت کی مکمل تنخواہ ادا کرنے کے مرکز کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر آج اپنا فیصلہ محفوظ رکھتے لیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ 12 جون کو فیصلہ آنے تک متعلقہ ملازمین کے خلاف کوئی سخت تعزیراتی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تمام متعلقہ فریقوں کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا ۔ عدالت عظمی نے یہ بھی واضح کیا کہ 12 جون کو اس معاملے میں فیصلے سنائے جانے تک وزارت داخلہ کے 29 مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر آجروں کے خلاف کوئی تعزیراتی کارروائی نہیں ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS