ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نو ہزار سے زائد نئے معاملے،متاثرین کی تعداد تقریبا 2.17 لاکھ

0

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے نو ہزار سے زائد معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 216919 تک پہنچ گئی ہے۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9304 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 216919 ہو گئی۔ اس دوران مزید 260 لوگوں کی موت کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 6075 ہو گئی۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 106737 ایکٹو کیسز ہیں، جبکہ 104107 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2560 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 122 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 74860 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2587 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 996 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 32329 ہو گئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS