ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان تھیٹر فنکاروں کے لئے کھانے کا انتظام کررہے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن میں سلمان خان مسلسل ضرورت مندوں کی مددکررہے ہیں۔ بالی ووڈ کے یومیہ مزدوروں کی مدد کرنے کے بعد اب سلمان
ممبئی کے تھیٹرز میں کام کرنے والے فنکاروں کے لئے کھانے کا انتظام بھی کررہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی سلمان اپنے فارم ہاؤس کے آس پاس کے گاؤں والوں کی مدد
میں مصروف رہے ہیں اور اب انہوں نے ممبئی کے تھیٹر آرٹسٹوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام شروع کردیا ہے۔
سلمان نے اپنے فوڈ ڈونیشن ڈرائیو کا نام’بیئنگ ہنگری‘رکھا ہے جس میں کھانے پینے کی اشیاء سے بھرے ٹرک لوگوں کے درمیان کھانا بانٹ رہے ہیں۔ بتایا جارہا
ہے کہ اتوار 31 مئی کو سلمان خان نے کھانے سے بھرے دو ٹرک پریل کے دامودر ناٹیہ گرہ اور دادر کے شری شیواجی مندر ناٹیہ گرہ میں بھیجے ہیں تاکہ وہاں کام
کرنے والے لوگوں کے لئے کھانے کا انتظام ہوسکے۔
سلمان گزشتہ کئی روز سے اپنے پنویل فارم ہاؤس میں مقیم ہیں۔ وہ پنویل کے آس پاس کے دیہاتوں میں بھی لوگوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کررہے ہیں۔ حال ہی
میں انہوں نے ممبئی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سینیٹائزر بھی عطیہ کئے تھے۔ اس سے قبل سلمان فلم انڈسٹری کے ہزاروں یومیہ مزدوروں کے کھاتوں میں رقم بھی منتقل
کرچکے ہیں۔
تھیٹر آرٹسٹوں کے لئے کھانے کا انتظام کررہے ہیں سلمان خان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS