ٹرمپ خاندان سمیت ایک گھنٹے کیلئے بنکر میں رہے

    0

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے کنبہ کے اراکین کو وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہروں کے درمیان ایک گھنٹے کے لئے زیرزمین بنکر میں لے جایا گیا تھا۔ یہ اطلاع وائٹ ہاؤس کے افسران نے میڈیا کو دی ہے۔
     سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹا برون کو جمعہ کے روز ایک زیرزمین بنکر میں تقریباً ایک گھنٹہ تک رکھا گیا تھا۔ 
    افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں موت ہو جانے کے خلاف احتجاج میں جمعہ کی علی الصبح مظاہرین کی بڑی تعداد وہائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئی تھی اور ہفتہ کی رات تک وہیں موجود رہی۔ مظاہرے کے دوران بھڑکے تشدد میں خفیہ سروس کے 60 سے زائد افسران اور ایجنٹ زخمی ہوئے ہیں۔
     رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے ملازمین کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اتوارسے کام پرآنے سے باز رہنے کو کہا گیا تھا۔ 
    دوسری جانب نیشنل گارڈز کی تعیناتی اور کرفیو کے نفاذ کے باوجود امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS