تمباکو استعمال کرنے والے ہر 10 میں سے نو افراد اس کی شروعات 18 سال سے کم کی عمر میں کرتے ہیں۔ اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نوجوانوں کو تمباکو کی لت سے بچانے کے لئے جمعہ کو ایک نیا ٹول کٹ لانچ کیا۔
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ یہ ٹول کٹ 13 سے 17 سال کی عمر سے اسکولی طلباء کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ تمباکو کی صنعت نوجوان تمباکو کی لت لگانے کے لئے طرح طرح کے اقدامات کرتے ہیں۔ بچوں کو ان کے تئیں آگاہ کرنے کے لئے یہ کٹ تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ایک سے پانچ منٹ کا ویڈیو، 10 منٹ کا ایک غلط فہمی دور کرنے والا کوئز، طلباء کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے بحث اور ورکشاپ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس میں بچوں کو تمباکو کی صنعت کی طرح سوچنے کے ٹاسک دیے جائیں گے تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ کمپنیاں کس طرح انہیں اپنے جھانسے میں لیتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ پروموشن ڈائریکٹر روڈگر کریچ نے لانچنگ کے موقع پر کہا ”نوجوانوں کو بیدار کرنا اہم ہے کیونکہ تمباکو کی لت والے 10 میں سے نو افراد 18 سال سے کم عمر میں اس کی شروعات کرتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کو اتنی معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ تمباکو کی صنعت کے جھانسے کے خلاف آواز اٹھا سکیں“۔