سول: جنوبی کوریا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ریکارڈ 40 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول کے نائٹ کلب میں اپریل کے آغاز میں اس انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جبکہ اتنی
تعداد میں لوگ اس جان لیوا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ مرکز نے بتایا کہ ملک میں اس انفیکشن سے متاثر ہونے والے
لوگوں کی تعداد بڑھ کر 11265 ہو گئی ہے۔ مرکز کے مطابق کووڈ۔19 کے معاملات میں روزانہ اضافہ 40 سے کم رہا ہے۔ بعد میں یہ تقریبا 10
سے 20 معاملے تک سمٹ گیا تھا اور چھ مئی کو محض دو معاملے درج کئے گئے تھے۔
مرکز نے بتایا کہ بدھ کو اس انفیکشن کے 40 معاملے درج کئے گئے ہیں، جس 37 مقامی سطح پر انفیکشن سے متعلق ہیں۔ یہ لوگ ایک نوجوان شخص
جو اٹاایوون کے کئی کلبوں میں گیا تھا، کے رابطہ میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ نوجوان 6 مئی کو کورونا مثبت پایا گیا تھا۔
جنوبی کوریا میں کورونا کے ریکارڈ 40 نئے معاملے درج کئے گئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS