شیلونگ:دہلی اور ہریانہ سے میگھالیہ لوٹے پانچ لوگوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن پائے جانے کے بعد ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔میڈیکل سروس ڈائریکٹر ڈاکٹر امن وار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ دہلی اور ہریانہ سے 101 لوگ پیر کو میگھالیہ لوٹے۔ان میں تین خواتین سمیت پانچ لوگ کورونا پازیٹو پائےگئے۔سبھی پانچ متاثرہ افراد کی حالت بہتر ہے۔وہ حال میں کورونا کیئر سینٹر میں ہیں اور انہیں شیلونگ سیول اسپتال میں کوویڈ -19 وارڈ میں منتقل کیا جائےگا۔وزیراعلی کونراڈ سنگما نے بدھ صبح ٹویٹ کر کے بتایا کہ یہ سبھی مریض بغیر علامات والے ہیں۔ان معاملوں کا پتہ لگانے کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے جن میں سے 12 صحت یاب ہوگئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔
میگھالیہ لوٹے پانچ اور افراد کورونا پازیٹو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS