آسام: سیلاب سے تقریباً 1.95 لاکھ لوگ متاثر

0

آسام میں سیلاب سے حالات بگڑتے ہی جا رہے ہیں اور برہمپتر دریا سمیت دیگر بڑے دریا طغیانی پر آنے سے ریاست کے تقریباً 1.95 لاکھ لوگ متاثر ہو گئے ہیں۔
آسام ریاست ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک سرکاری بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ریاست کے سات اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔
بیان کے مطابق ریاست میں سرکاری طور پر تقریباً 194916 لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جس سے تنہا گولپارا ضلع میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
ریاست میں برہمپتر سمیت دو دیگر دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے گولپارا اور تنسكیا ضلع میں تقریباً نو ہزار افراد کو راحت کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مدد سے مقامی انتظامیہ بچاؤ اور امدادی مہم چلا رہی ہے۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS