رہتاس میں تارک وطن مزدور کی موت

0

ڈہری آن سون : بہار میں رہتاس ضلع کے شیو ساگر تھانہ علاقہ واقع قرنطینہ مرکز میں ایک تارک وطن مزدورکی طبیعت بگڑنے سے موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایاکہ رسیندوا گاﺅں باشندہ راما شنکر شرما (40) مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے پیر کو آیا تھا، جس کے بعد اسے پرمارتھ قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا ۔کل رات طبیعت خراب ہوجانے سے راما شنکر کی موت ہوگئی ۔ذرائع نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS