دبئی: متحدہ عرب امارات(یواے ای)میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 812 نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد 28704 پہنچ گئی ہے۔ یو اے ای کے صحت اور روک تھام کی وزارت نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ نئے معاملوں میں کئی ملکوں کے شہری بھی شامل ہیں،ان کی حالت بہتر
ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وزارت کے مطابق 697 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں اور ملک میں اب تک 14495 لوگ اس بیماری سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا سے تین لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 244 ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS