مہاراشٹر، تمل ناڈو اور گجرات میں کورونا وائرس  کے سب سے زیادہ کیسز

0

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) مہاراشٹر،تمل ناڈو اور گجرات میں کافی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ان تین ریاستوں میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ بالترتیب 37136، 12448 اور 12140 ہو گئی ہے۔ان ریاستوں میں  مجموعی طور پر 2،128 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری  تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کورونا وائرس  کے 5،611 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 106750 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے کل 3303 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور42298  افراد شفایاب  ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS