واشنگٹن :ریاست فلوریڈا میں کوروناوائرس سے متعلق ڈیٹا پورٹل بنانے والی سائنسدان کو اعداد و شمار میں ہیرا پھیری سے انکار پرناصرف عہدہ سے ہٹادیا گیا بلکہ انہیں محکمہ صحت سے بھی برطرف کر دیا گیاہے۔ربیکا جونز نے امریکی نیوزنیٹ ورک کو کی گئی ای میل میں بتایا کہ انہوں نے تنہا دوزبانوں میں الگ الگ ایپلی کیشنز تیار کیں، جن میں 6 منفرد نقشوں کے ذریعے 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا یکجا کیا،جس کا مقصد تھا کہ فلوریڈا کے لوگوں اور تحقیق کاروں کو کورونا کی حقیقی صورتحال معلوم ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے انہوں نے بلا معاوضہ دو ماہ تک 16 سولہ گھنٹے کام کیا۔ ڈیٹا میں تبدیلی سے انکار پر انہیں فلوریڈا کے محکمہ صحت سے گرافک انفارمیشن سسٹم منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ربیکا جونز نے تحقیق کرنے والوں کو خبردار کیا ہےکہ وہ ان کے پورٹل سے ڈیٹا لینے میں احتیاط کریں کیونکہ اس میں متوقع طور پر تبدیلیاں کردی جائیں گی۔
کورونا ڈیٹا میں ہیرا پھیری سے انکار پر امریکی خاتون سائنسداں کو سزا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS