مہاراشٹر، تمل ناڈو میں  کورونا وائرس  کے سب سے زیادہ کیسز

0

نئی دہلی: عالمی وباکورونا وائرس (كووڈ -19)ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر،تمل ناڈو اور گجرات میں کافی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ان تینوں ریاستوں میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ بالترتیب 35058، 11760 اور 11745 ہو گئی ہے جبکہ ان ریاستوں میں کل 2024 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کورونا وائرس کے 4،970 نئے کیسز سامنے آئے جس سے  متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 101139 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے کل 3163 افراد کی موت ہوئی ہے اور 39174 لوگ صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS