اجین: مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک دن میں 33کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 329ہوگئی ہے۔چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر مہاویر کھنڈیلوال کی طرف سے کل جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں عالمی وبا کورونا کے 33نئے مریض کل ملے ہیں۔ ضلع میں اب کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 329تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سب سے بیشتر اجین شہر کے مریض ہیں اور 148صحت مند ہوکر گھر جاچکے ہیں۔بلیٹن کے مطابق ابھی تک 4985لوگوں کے نمونے لئے گئے اور ان میں سے 4108کی رپورٹ مل گئی ہے۔ضلع میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 47ہے۔ضلع کے کنٹونمنٹ اور دیگر علاقوں میں سروے کے لئے سرکاری ٹیم اپنا کام کررہی ہے۔ اسی کی بنیاد پر انتطامیہ اپنا اگلا قدم اٹھارہی ہے۔
اجین میں کورونا متاثرین کی تعداد 329
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS