جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جاری مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ اس تصادم کے دوران فوج کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقے گنڈانا کے پوستا پوترا نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے مذکورہ گائوں میں گذشتہ رات دیر گئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تصادم میں اب تک دو جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ فوج کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS