سانگلی میں نابالغ کورونا پازیٹیو پایا گیا

    0

    سانگلی:مہاراشٹرکے سانگلی میں حال ہی میں گجرات کے احمدآباد سے لوٹا ایک نابالغ لڑکا کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا۔ سانگلی ضلع کلکٹرابھیجیت چودھری نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے کڈگاؤں تحصیل کے رہنے والے گیارہ سالہ لڑکا کورونا سے متاثرایک خاتون کے ساتھ  احمدآباد سے لوٹا تھا۔ اس لئےانہیں  کورنٹائن کردیا گیا۔کلکٹر نے بتایا کہ نابالغ کی ٹسٹ رپورٹ آج صبح آئی جس میں وہ کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ نابالغ کو میراج مشن اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ضلع میں اب اس وبا سے متاثروں کی تعداد چودہ سے زیادہ ہوگئی  ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS