مہاراشٹرمیں ایک دن میں 60 سپاہی اورافسران کورونا سے متاثر

    0

    ممبئی کورونا وائرس مہاراشٹر پولس کے لئے مسلسل خطرناک ہوتاجارہاہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 سپاہی اور افسران اس کی زد میں آگئے جبکہ ایک سپاہی کی موت ہوگئی۔مہاراشٹر پولس کی طرف سے جمعہ کودی  گئی اطلاع کے مطابق فورس کے مجموعی طور سے 1061 اہلکار کورونا کی زد میں ہیں اور9کی موت ہوچکی ہے۔ انفیکشن سے متاثروں میں  112 افسران اور 949 سپاہی ہیں۔
    ریاست میں فی الحال فورس میں 878 معاملے سرگرم ہیں جس میں 90 افسران اور 788 سپاہی ہیں۔ مجموعی طور سے 174  ٹھیک ہوچکے ہیں جس میں بائیس  افسران اور 152 سپاہی ہیں۔پولس کے مطابق کورونا کی وجہ سے مرنےوالے  سبھی نو پولس  اہلکار مرد ہیں۔ریاستی پولس نے آئی پی سی  کی دفعہ 188 کی خلاف ورزی کے ایک لاکھ سات ہزار 256 معاملے درج کئے ہیں۔  ممبئی کو چھوڑ کرکورنٹائن کی خلاف ورزی کے 672 معاملے ہیں۔ پولس فورس پر حملے کے 229 معاملےہیں اور803 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
    یواین آئی۔ ظ ا

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS