اتر پردیش: مہوبہ میں کورونا متاثرہ بینک ملازم کی موت

    0

    مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں کورونا وائرس سے متاثربینک ملازم کی جمعرات کوجھانسی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ 
    ایس ڈی ایم راکیش کمار نے بتایا کہ مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے کووڈ کیئر بلیٹن میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا مہوبہ کے ملازم کی آج صبح موت ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج انتظامیہ کے مطابق گردہ اور لیور کی بیماری میں مبتلا بینک ملازم کو علاج کے لئے دس مئی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ میڈیکل جانچ میں کل اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ 
    ایس ڈی ایم نے بتایا کہ بینک ملازم رن وجئے اپنے علاج کے لئے گذشتہ 8اپریل سے چھٹی پر تھا۔ اس کی موت کی خبر کے بعد انتظامیہ نے پوری مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں ایس بی آئی کے پورے بینک اسٹاف کے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجے ہیں۔ ساتھ ہی متوفی کے اہل خانہ اور پڑوسیوں کے 45نمونے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سبھاش نگر واقع متوفی کی رہائش گاہ سے چار سو میٹر کے دائر کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہاں لوگوں کے آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS