بالی وڈ اداکارہ زریں خان 33 برس کی ہوگیئں

    0

    ممبئی : بالی وڈ کی مشہور اداکارہ زرین خان آج 33 برس کی ہوگیئں ۔زرین خان14 مئی 1987 کو ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی۔ انہوں  نے اپنے کریئرکاآغازماڈلنگ سے کیاتھا۔ سال 2009 میں بطور اداکارہ فلم’ویر‘کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا۔اس فلم میں انکے اپوزٹ سلمان خان نے کام کیا تھا۔ لیکن فلم باکس آفس پرکوئی خاص کمال نہیں دکھاسکی۔ سال 2011 میں ریلیز فلم’ریڈی‘میں زرین خان کو ایک آئٹم نمبر’’کریکٹر ڈھیلا‘‘میں کام کرنے کا موقع ملا ۔اس گانے میں زرین خان نے سلمان خان کے ساتھ کام کیا جو ایک سپرہٹ ثابت ہوا ۔ سال 2012 میں آئی فلم’ہاؤس فل ۔2‘زرین کے کیریئرکی ایک اور ہٹ فلم  ثابت ہوئی لیکن کامیابی کا سہرا انھیں نہیں دیا گیا۔ سال 2015 میں ان کی  فلم’ہیٹ اسٹوری۔‘3 ریلیز ہوئی۔ اس فلم انہوں نے اپنی بولڈ  اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا اور یہ فلم باکس آفس پرسپرہٹ ثابت ہوئی ۔ اس کے بعد زرین اکثر۔2 اور 1921 جیسی فلموں میں بھی کام کیا ۔بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کی ان کا لک کٹرینہ جیسا ہے۔ہندی فلموں کے علاوہ زرین نے تامل اور پنجابی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS