نئی دہلی: مہاراشٹراورگجرات میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) کے کیسزمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اوران دونوں ریاستوں میں اب تک مجموعی 35189 کیسز درج کئے گئے ہیں اور 1541 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔تمل ناڈو میں بھی انفیکشن کے کیسز تیزی سے بڑھے ہیں اور یہ متاثرین کی تعداد کے معاملے سے تیسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 9227 افراد متاثرہوئے ہیں جبکہ 64 ہلاک ہو چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں كووڈ -19 سے اب تک 78،003 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے اب تک 2549 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،وہیں 26،235 افرد اس وبا سے صحت یاب چکے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS