ہندوستان بنے گا ’سپر ایکونومک پاور‘:گڈکری

0

ناگپور:چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر نیتن گڈکری  نے وزیراعظم نریندرمودی  کی جانب سے اعلان کئےگئے اقتصادی پیکج کی ستائش کرتے ہوئے بد کو کہا کہ یہ ملک کو ایک بہترین اقتصادی طاقت (سپر ایکونومک پاور)کے طورپر  ابھرنے میں مدد کرےگا۔  گڈکری نے کہا،’’تقریباً 11 کروڑ ملازمین کو اس پیکج کے ذریعہ راحت دی گئی ہے جو قوم کو ایک بڑی اقتصادی طاقت بننے کی سمت گامزن کرےگا۔‘انہوں نے کہاکہ ملک چھوٹی صنعتوں ،کوٹیج انڈسٹریز اور دیہی صنعتوں کے لئے اعلان کردہ اس پیکج کو کبھی نہیں بھولےگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کو قوم کے نام خطاب کے دوران ہندوستان خود مختار بنانے اور کورونا وائرس(کوویڈ 19)کی وبا  سے نمٹنے کےلئے  20 لاکھ کروڑ روپے کے خصوصی اقتصادی پیکج  کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS