ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران بےروزگاری میں اضافہ: سروے

0

کووڈ-19کے پھیلاو کو روکنے کے لئے جاری ملک گیر لاک ڈاون کے دوران عظیم پریم جی یونیورسٹی کے سینٹر فار سسٹینیبل امپلائمنٹ (سی ایس ای) نے 10 سماجی تنظیموں کے تعاون سے ایک سروے کیا ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے درمیان 67 فیصد لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ ملک میں تقریباً 50 دن سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور ملک میں لوگ بے روزگاری کا شکار ہو رہے ہیں۔اس سروے نے واضح کر دیا کہ روزگار بڑے پیمانے پر ختم ہوا ہے اور شہری و دیہی علاقے بے روزگاری سے متاثر ہیں۔ سروے کے مطابق شہری علاقوں میں 10 میں سے 8 مزدوروں اور دیہی علاقوں میں 10 سے 6 مزدوروں بے روزگار ہوئے حیران کن بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہی علاقوں میں70فیصد اور شہری علاقوں میں 80فیصد لوگ ضرورت کے مطابق کم کھانے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔
یہ سروے آندھرا پردیش ، بہار ، دہلی ، گجرات ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر (پونے) ، اڈیشہ ، راجستھان ، تلنگانہ ، اور مغربی بنگال میں کیا گیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS