میکسیکو میں کورونا سے ایک دن میں 108 افراد ہلاک

    0

    میکسیکو سٹی: لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کے قہر بڑھتا ہی جارہا  ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن سے 108 افراد کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 3573 ہوگئی ہے۔ میکسیکو کے وزارت صحت کے ایک سینیئر افسر نے منگل کے روز  پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا  انفیکشن کے 1305 نئے کیسز سامنے آئے ہیں  جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 36327 ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے نئے معاملات کل متاثرین کا 3.7 فیصد ہے۔ عالمی  ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کو ایک وبا قرار دیا  تھا۔ ڈبلیو ایچ او کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے 41 لاکھ سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.84 لاکھ سے زیادہ افراد کی جان  جا چکی ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS