گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں پیر کو کورونا وائرس کے 6نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ضلع میں مصدقہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر نتن بنسل نے پیر کو بتایا کہ آج آئی جانچ رپورٹ میں چھ نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ضلع میں کل متاثرین کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی مریضوں کا علاج پڈری کرپال کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں بنائے گئے لیول۔ 1اسپتال میں چل رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال سبھی مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ نئے مریض ضلع کے کھرگپور، جھنجھری اور بیلسر کے رہنے والے ہیں۔ ان سبھی مریضوں کوضلع اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ مریضوں میں دہلی و ممبئی سے آئے مزدور شامل ہیں۔
گونڈہ: 6افراد میں کورونا کی تصدیق
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS